زبان تبدیل کریں
×
مواد
اردو – کماؤنی
بس اڈے میں
  • نوجوان- ڈارئیور صاحب آپ کی گاڑی کہاں تک جا رہی ہے؟
    ڈرائیور سیپ تمری گاڑی کاں جانلے جانین؟
  • ڈرائیور- یہ تو گروڑ تک جائے گی۔ آپ کو کہاں جانا ہے؟
    یو تو گروڑ جالی۔ تماکانن کاں جانا چھے؟
  • نوجوان- مجھے تو گوالدم جانا تھا۔ وہاں جانے کے لیے کوئی گاڑی نہیں مل رہی ہے
    مکن تو گوالدم جان چھی۔ گاڑی نئی ملانئے کوے واں جانیں
  • ڈرائیور- ابھی تھوڑی دیر میں رانی کھیت سے گوالدم جانے والی گاڑی آئے گی
    الائے تھوڑی دیر میں رانی کھیت باٹی آلی گوالدم جانیں والی گاڑی
  • نوجوان- کتنی دیر بعد آئے گی وہ؟ اس میں جگہ مل جائے گی؟
    کتو دیر بعد آلی یو؟ جاگ مل جالی اومین؟
  • ڈرائیور- آدھے گھنٹے بعد۔ اس میں آرام سے جا سکتے ہو، جگہ بھی مل جائے گی
    آدو گھنٹ بعد۔ یو میں جائے سکاچھا آرامیلا، جگہ لے مل جالی
  • نوجوان- ٹکٹ گاڑی میں ہی ملے گا کیا؟
    ٹکٹ گاڑی میں ملولو کے؟
  • ڈرائیور- نہیں نہیں ٹکٹ تو آپ کو اندر کاونٹر سے لینا پڑے گا۔
    نئی نئی ٹکٹ تو بھیتر کونٹرے بٹی لِنڈ پڑول تمنکے
  • نوجوان- یہاں سے گوالدم تک کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا، بتا دیجئے گا؟
    کتوکا ہولا ٹکٹ یان باٹی گوالدم جالین، بتے دیلا؟
  • ڈرائیور – یہاں سے پوری سواری کے اسی روپئے لگتے ہیں۔
    اسی روپین لاگنیں پوری سوارک یاں بٹی
  • نوجوان- ڈرائیور صاحب آپ کا شکریہ، آپ نے مجھے اچھی طرح بتا دیا۔
    دھنیواد ہو ڈرائیور سیپ، تمل مکں بھلیکے بتائی دے
  • ڈرائیور- کوئی بات نہیں، یہ تو ہمارا کام ہی ہے، سواری کو صحیح بتانے کا۔
    کوئی بات نئی، یو تو ہمور کامے بھے، سواری کں صحیح بتونیک
  • نوجوان- بھائی صاحب ایک گلاس جلدی سے چائے بنا دیں گے
    بھائی سیپ اک گلاس چہا بڑے دیلا جلدی
  • دکاندار- کہاں کی جلدی ہو رہی ہے اتنی، چائے بننے میں تھوڑا وقت تو لگتا ہی ہے۔
    کاں جلدی ہے رئے تتوک، چہا بئن میں جرا ٹیم لو ناگین چھے
  • نوجوان- مجھے گوالدم جانا ہے بھائی، کہیں رانی کھیت والی گاڑی چھوٹ گئی تو کیسے جاؤں گا۔
    گوالدم جان چھے میںل دادی، کیں رانی کھیت والی گاڑی چھوٹ جالی تو کسی جوں؟
  • دکاندار- فکر نہ کرو، ڈرائیور بھی یہیں چائے پپیتا ہے تب جاتا ہے۔ آپ آرام سے چائے پیو۔
    چنتا نی کرو، ڈرائیور لے یں چہا پیں جے جاں۔ تم آرامیل چہا پیو
  • نوجوان- تب پھر ٹھیک ہے۔ اب میں آرام سے چائے پی سکتا ہوں۔ بسکٹ بھی دے دینا، بھوک لگ رہی ہے۔
    تب ٹھیک چھے، اب آرامیل چہا پی سکنوں۔ بسکٹ لے دیا، بھوک لاگی رئے
  • دکاندار- بسکٹ تو ختم ہوگئے ہیں پکوڑے کھا لو۔ گرم کر دوں گا اچھی پکوڑیاں ہیں۔
    بسکٹ تو ختم ہئے رئی پکوڑی کھے لیو۔ گرم کری دیوں بڑھیا پکوڑی چھن
  • نوجوان- ٹھیک ہے پکوڑی ہی دے دو، تھوڑی کھٹائی بھی ڈالنا۔ چائے ذرا اچھی سی بنانا۔
    ٹھیک چھے پکوڑی دی دیا، مونیںم کھٹے نے کھتیا۔ چہا جرا بھلو بڑئیا۔
  • دکاندار- چائے کی بات نہ کرو، میری دکان کی چائے یہاں مشہور ہے۔ پیوگے تو یاد رکھوگے
    چہا کی ن کوؤ میری دکانوک چہا یاں مشہور چھے۔ پیلا تو یاد کرلا
  • نوجوان- گاڑی آگئی بھائی، میں چلتا ہوں اور گاڑی میں بیٹھتا ہوں۔ آپ کا شکریہ۔
    نوجوان-ایگے ہو گاڑی، میں ہٹوں اور گاڑی میں بھیٹوں۔ تومر دھنیواد